ملاقات میں خطے میں قیام امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
ملاقات میں خطے میں قیام امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی اؔر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ہونے والی ملاقات میں خطے میں قیام امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔