اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔
چیئرمین نیب نے یہ بات نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب اپنے قیام سے لے کر اب تک 466 ارب روپے برآمد کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو ملکی و بین الاقوامی ادارے بھی سراہتے ہیں۔
چیئرمین نیب نے افسران پر زور دیا کہ وہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے کوشاں ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔