جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، فیصلہ جاری
جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے، میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، فیصلہ جاری

نیب کی گرفتاریوں سے جانبداری کا تاثرملتا ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر قومی احتساب بیورو ( نیب) کی کارروائیوں اور گرفتاریوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور بعض سینہ تان کر گھوم رہے ہیں۔
نندی پور پاور پلانٹ سے آئل ٹینکرز گمشدگی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو امتیازی سلوک نہ کرے۔ نیب گرفتاریوں کے بارے میں بہت سلیکٹو ہے۔ کارروائیوں سے تاثر ملتا ہے کہ نیب کا ملزمان کیساتھ رویہ جانبدارانہ ہے۔
جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بعض ملزمان سینہ تان کر پھر رہے ہیں اور نیب دفاعی پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہے۔ نیب کی وجہ سے ہی ملزمان کو فرار کا راستہ ملتا ہے۔ برابری کا سلوک نہ ہو تو سسٹم نہیں چل سکتا۔ کرپشن بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ نیب اسے ختم کرے۔
عدالت نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ سے 134 آئل ٹینکرز غائب ہوئے۔ ایک ملزم نے 12، دوسرے نے17 اور تیسرے نے 13 ٹینکر غائب کئے۔ لیکن نیب نے سب کو چھوڑ کر 6 ٹینکر غائب کرنے والے ایک ملزم محمد اسلم کو پکڑلیا ہے۔ دیگر ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے منصوبہ ساز پر ہاتھ ڈالا ہے۔
عدالت نے ملزم اسلم کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔