ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین
ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا، پی پی چیئرمین

عوامی امنگوں کےمطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام حکومت سے تنگ آچکے ہيں، عوامی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی۔
کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کی حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بلاول نے قمر زمان کائرہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو پیغام دیں کہ اس حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے، وہ پنجاب کے تفصیلی دورے پر آرہے ہیں، جیالے گوجرانوالا اور ملتان کے جلسوں کو کامیاب بنانےکےلیے بھرپور شرکت کریں۔
بلاول کاکہنا تھاکہ عوام اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں،عوام کی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالا جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلزپارٹی پنجاب تیار ہے،حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مزاحمتی تحریکوں کو کامیاب بنانے کا تجربہ صرف جیالوں کے پاس ہے۔
خیال رہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے 16 اکتوبرکوگوجرانوالہ میں اپنے پہلے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔