سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کی حکمتِ عملی سامنے آگئی، رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کال پر ن لیگ کے تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفی دے دیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی تو ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے، دیکھتے ہیں کہ ہمارے استعفوں کے بعد کون سینیٹ کا الیکشن کراتا ہے اور کونسا الیکٹورل کالج ہوگا جو سینیٹ کے الیکشن کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کی خواہشات کے آگے دھاندلی کا بند باندھا گیا، آج پاکستان ساری دنیا میں تنہاہے، اس کاکوئی دوست نہیں، کشمیرکاجوہماراحصہ ہےاس کےوزیراعظم کو غدار ڈکلیئر کردیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 70سال میں اس قوم نےاتنانقصان نہیں اٹھایا، لوگوں کاسکون بربادہوگیا،معیشت بربادہوگئی،اورکتنی دیرقوم یہ قیمت اداکرےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدمحترم نےجنگ کااعلان کیاہے،یہ جمہوریت کی جنگ ہے، ہم نےہردورمیں جمہوریت کےلیےنوازشریف کی قیادت میں جنگ لڑی ہے۔
لاہور میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجانے والے شوق پورا کرلیں، انہیں بشیر میمن کی گواہی سنائی جائےگی۔
شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کا کہناتھاکہ حکومت مخالف تحریک میں پہلا پتھر عہدے دار ماریں گےجبکہ منتخب ارکان استعفے دیں گے۔
رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ نوازشریف کی تقریرکوادھرادھر کا رنگ نہ دیاجائے، یہ جدوجہد آئین کی حکمرانی اورجمہوریت کی تحریک ہے۔
تقریب سے مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔