ائیرپورٹ مینیجر نے سی اے اے اسٹاف کی ایمانداری اور فرض شناسی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔فائل فوٹو
ائیرپورٹ مینیجر نے سی اے اے اسٹاف کی ایمانداری اور فرض شناسی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔فائل فوٹو

’’ ائیرپورٹ سے ملنے والے 20 ہزار سعودی ریال کس کے تھے‘‘

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے سٹاف نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے ملنے والے 20 ہزار سعودی ریال مالک کو لوٹا دیے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق گمشدہ رقم جدہ سے آنے والی فلائٹ ایس وی 738 کے مسافر کو واپس کی گئی۔

سول ایوی ایشن کے اہلکار محمد اقبال کے مطابق انہیں 20 ہزار سعودی ریال کنوینر بیلٹ کے پاس ملے تھے۔دوسری جانب ائیرپورٹ مینیجر نے سی اے اے اسٹاف کی ایمانداری اور فرض شناسی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔