مسلم لیگ کے رہنما اور سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل اونے پونے داموں خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف کرمانی کا کہناتھاکہ نیویارک میں موجو د روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی شناخت اورعوام کی ملکیت ہے، اعلیٰ عدلیہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کی لوٹ سیل کے پلان کا نوٹس لے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہوٹل کی ترجمان نے ہوٹل کی بندش کے حوالے سے بتایاکہ جی، یہ بند ہورہا ہے جیسا کہ ویب سائٹ پراعلان کیا گیا ہے جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اپنے سوالات ای میل کردیں، ہم اس کا جواب دیں گے۔
واضع رہے کہ نیویارک میں کےعلاقے مین ہٹن کے قلب میں واقع پاکستانی ملکیت میں موجود روزویلٹ ہوٹل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر سے مہمانوں کے لیے اپنے دورازے مستقبل طور پربند کردے گا۔
اعلان میں کہا گیا کہ ’موجودہ معاشی اثرات کے باعث نیویارک کا گرینڈ ڈیم روزویلٹ ہوٹل تقریباً 100 برس تک مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد (اب) افسوس کے ساتھ 31 اکتوبر سے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کردیے جائیں گے۔