نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف 2 گھنٹے ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے شادی ہالز کےلیے گائیڈ لائنز جاری کردیں ، جن کے تحت شادی ہالز میں تقریبات کا دورانہ صرف 2 گھنٹے اور تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ ہالزسیل کیے جائیں گے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکیں گے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے، کیوں کہ عوامی اجتماعات کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا سبب بنتے ہیں،عوامی اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد عوامی اجتماعات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔