اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 12 اکتوبر کو راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں مظاہروں کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں مسلم لیگ ( ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اویس لغاری، سائرہ افضل تارڑ اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں آئین اور قانون کی بالادستی کےلیے تحریک چلانے کے فیصلے کی تائید کی گئی جب کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کیاگیا۔
اجلاس میں پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں رانا ثناء اللہ نے ہفتے کے روز گوجرانوالہ جلسہ گاہ کے دورے کا فیصلہ کیا جب کہ اجلاس میں گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ کمیٹیوں کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں 12 اکتوبر کو راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔