اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپوزیشن تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نئے ایس او پی جاری کئے ہیں، شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنیکا کہا ہے۔ شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے، تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے اور زندگی کااحترام کریں۔