بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو
بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 122 افراد میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک روز میں 122 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے مزید 122 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ نئے کیسز میں 71 مرد اور 42 خواتین شامل ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17235ہوگئی ہے جن میں سے 16286مریض صحتیاب ہوچکے۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 188 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 648 ہیں۔