حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کر دیا لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی
حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کر دیا لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی

پارلیمان میں آواز نہیں اٹھاسکتے، مجبوراَسڑکوں پر آنا ہوگا،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے ذریعے ہم حکومت کو ختم کریں گے۔
کراچی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے اور پی ڈی ایم اے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی بار سے ایک جمہوری جدوجہد کا اغاز ہوا تھا، وکلا کی جمہوری جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لیے تھی، وکلا نے ہر ظلم کے خلاف ہمارا ساتھ دیا، ہم نے حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی پرجھوٹے الزامات لگائے گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہ وکلا کے جو بھی مطالبات ہیں ہم وہ پورے کرنا چاہتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمان میں آواز نہیں اٹھاسکتے تو مجبورا سڑکوں پر آنا ہوگا۔