تھانہ شاہدرہ میں لیگی رہنماﺅں کے خلاف غداری کے مقدمہ سے نوازشریف کے علاوہ تمام لیگی رہنماﺅں کے نام نکا ل دیے گئے۔
نجی چینل کے مطابق بغاوت کے مقدمہ میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے مدعی بدررشید کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ بیان ریکارڈکرنے کے بعد مقدمہ سے دفعات 121،123،124اور153حذف کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ن لیگ کے تمام رہنماﺅں کے نام مقدمہ سے نکا ل دیے۔
لیگی رہنماؤں کے نام نامکمل شواہدکی بنیادپرمقدمے سے نکالے گئے۔ مریم نواز،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،راجہ ظفرالحق، ایازصادق، خرم دستگیر، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ آصف ، راناثناءاللہ کے نام نکا ل دیئے گے۔ مفتاح اسماعیل ، محمد زبیر، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب، عطاتارڑ،عظمی بخاری، خواجہ سعد رفیق اور امیر مقام کے خلاف بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
شائستہ پرویزملک،سائرہ افضل تارڑکے نام بھی مقدمہ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ دیگرمقدمے کی تفتیش قانون،شواہداورانصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگی۔
خیال رہے چند دن قبل نوازشریف کی لندن سے تقریر کے بعد بدررشید نامی شہری نے قائد ن لیگ اور دیگر رہنماﺅں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروایا تھا۔