وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مذہب کارڈ کا استعمال مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اورمذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ اور تحریک کا پرتشدد ہونا بعید ازقیاس نہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگاراس تحریک کوانتشارکااستعارہ ہی سمجھے گا۔