گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

کوہاٹ۔ گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوہاٹ کے علاقے ناکبند میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل جب کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد اپنے قریبی عزیزکی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مخالفین نے بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی۔