وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا ذمے دار پیپلزپارٹی کو نہ ٹھہرائیں ،سندھ حکومت صوبے کے عوام میں فراہمی گندم بہتر انداز میں کررہی ہے۔
اویس شاہ نے کہاکہ آٹا چینی بحران کی ذمے دار پی ٹی آئی ہے اورالزام سندھ حکومت پر دیتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما بیان بازی سے گریزاورکچھ عوام دوست پالیسی اختیار کریں،ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ملک میں سیاسی ہلچل کا شدید خوف ہے۔
پیپلزپارٹی12لاکھ ٹن گندم گوداموں میں چھپا کربیٹھی ہے۔خرم شیر زمان
اکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعظم سے سندھ کے گودام کھلوا کر گندم نکالنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں ساڑھے12لاکھ ٹن گندم غائب کردی گئی،سندھ حکومت فلورملزکوگندم ریلیزنہیں کررہی، پیپلز پارٹی قیادت ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ پلاننگ کے تحت آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے تاکہ شارٹیج ہو،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کابوجھ وفاق پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم کو کسی صورت تو یہ کمی پوری کرنی ہے ،کمی پوری کرنے کیلیے گندم پنجاب سے لائی گئی تو وہاں قلت ہو جائے گی ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے1.7ملین میٹرک ٹن گندم صوبے کو دی،پلاننگ کے تحت آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے تاکہ کمی ہو۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کےخلاف پہلے سے کیس چل رہاہے،لاکھوں بوریاں گندم کی غائب کی گئیں،پیپلزپارٹی ساڑھے12لاکھ ٹن گندم گوداموں میں چھپا کربیٹھی ہے،چیف جسٹس اوروزیراعظم سے گزارش ہے کہ اس پر نوٹس لیں،سندھ حکومت دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکتی،انہوں نے کہاکہ سندھ میں13 سال میں کھربوں صحت پرخرچ کیے گئے لیکن بنیادی صحت لوگوں کو میسر نہیں ۔