شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو
شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھرکے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 6 سے8 دن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہری 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔