مسلم لیگ ن کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پر بھاری ہے، اپوزیشن کو انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے،وزیراعظم بے خبر ہیں،کیا ہورہا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں، پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے ۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان کے آدھے سیاستدانوں پرتوغداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں ،نیب سیاستدانوں کے دبانے کیلیے استعمال ہوتا ہے،ہمارے کیسز میں کرپشن کانہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ذکر ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیب یکطرفہ احتساب کررہا ہے،پورے ملک میں تماشا لگا ہواہے،پاکستان اور نیب اکٹھے نہیں چل سکتے،نیب چلائیں یا پاکستان چلائیں ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم کو عوام کی تکلیف کا علم نہیں،وزیراعظم کا دماغی معائنہ کروایا جائے،وزیراعظم بے خبر ہیں،کیا ہورہا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں،پاکستان کے عوام اس حکومت کو گھر بھیجیں گے، انہوں نے کہاکہ فوج آئینی ادارہ ہے حکومت ہمیشہ فوج کیساتھ ہوتی ہے۔