پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ ٹائیگرفورس کے اختیارات پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں،وزرا کا کام ٹائیگر فورس کے حوالے کیا جا رہا، مہنگائی کم کرنا ٹائیگر فورس کا نہیں حکومت اورکابینہ کا کام ہے، ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے، ٹائیگر فورس کو مہنگائی پر نظر رکھنے کی ہدایت وفاقی کابینہ کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم نے وفاقی وزراکو اپوزیشن کے خلاف لگایا ہوا، ڈھائی سال میں وزیراعظم کے 11 بار نوٹس لینے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی،نوٹس سرکار کے ایکشن لینے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا رہا ہے،کیا ڈھائی سال گزرنے کا باوجود بھی مہنگائی کی ذمے دار گزشتہ حکومتیں ہیں؟ ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ نااہل نوٹس سرکار کی وجہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ؟،ذخیرہ اندوز اور مافیا حکومت کے اندر بیٹھے ہیں، وزیراعظم ذخیرہ اندوز اور مافیا کو اپنی صفوں میں تلاش کریں۔