سانحہ بلدیہ کیس کا انسداد دہشتگری عدالت نے 22 ستمبر کو فیصلہ سنایا تھا۔فائل فوٹو
سانحہ بلدیہ کیس کا انسداد دہشتگری عدالت نے 22 ستمبر کو فیصلہ سنایا تھا۔فائل فوٹو

سانحہ بلدیہ فیصلے کیخلاف اپیلیں منظور۔سزائوں پرعملدرآمد روک دیاگیا

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے 5 مجرمان کی سزا پرعملدرآمد روک دیااورپولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اوردیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عبدالرحمن عرف بھولا، زبیر چریا سمیت 5 سزا یافتہ مجرموں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 5 مجرموں کی اپیلیں سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے پولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اوردیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے 4 ماہ کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ اپیل دائر کرنے والے مجرموں میں عبدالرحمن بھولا، زبیر چریا، فضل احمد، حکیم اور ارشد محمود شامل ہیں۔

دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکمے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ سانحہ بلدیہ کیس کا انسداد دہشتگری عدالت نے 22 ستمبر کو فیصلہ سنایا تھا۔