مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاؤن میں واقع ہیڈ کوارٹرکا سوئی گیس کنکشن کاٹ دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹرکا سوئی گیس عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کردیا گیا، جس کے بعد سیکریٹریٹ میں کھانے پینے کا معمول کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور ہیڈ کوارٹر میں آنے والے رہنماؤں اورمہمانوں کے لیے چائے کا انتظام بھی مشکل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سوئی گیس کی ڈیفالٹر ہے، ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ کے ذمہ واجب الادا رقم ایک لاکھ 87 ہزار روپے ہے، جبکہ آخری باربل گزشتہ سال اگست میں جمع کرایا گیا تھا، جس پرگیس عملے نے سیکریٹریٹ کا گیس کنکشن منقطع کردیا۔