گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو جلسے اورجلوس نکالنے کا حق حاصل ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوں کی ترقی کی بنیاد معیشت پرہے جبکہ بیوروکریسی کے حوالے سے ہمیشہ میرا رویہ سخت رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اثرات عوام تک آتے ہیں اورجوآئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے ایسے معاہدے کوئی حکومت نہیں کرتی۔
چوہدری محمد سرورنے کہا کہ حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، کسی کو روکنا نہیں چائیے اورنہ گرفتاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جو تحریک انصاف میں بیٹھے ہیں ان کو ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے۔ عوام روز روزکی تبدیلیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں۔
دوسری جانب گوجرانوالہ انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے لگائے گئے تشہری بورڈ اتارنے شروع کردیے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر 25 سے 30 تشہیری بورڈ لگائے گئے تھے۔