گوجرانوالہ کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا۔قمرالزمان قائرہ
بلاول بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ پہنچیں گے۔
October 12, 2020 · قومی
ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان قائرہ نے کہاہے کہ گوجرانوالہ کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔
اپوزیشن کی ”پی ڈی ایم “ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس حوالے سے تیاریا ں بھی کی جارہی ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بھر پور شرکت کا اعلان کردیاہے ۔
قمرالزمان قائرہ کا کہناتھا کہ بلاول بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ پہنچیں گے ، پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی ، اپوزیشن حکومت سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔