عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
تبلیغی اجتماع ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا۔
October 12, 2020 · قومی
اختتامی دعا 8 نومبراتوارکو ہوگی۔فائل فوٹو
رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس شوریٰ نے 5 نومبرکوعالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے ،اختتامی دعا 8 نومبراتوارکو ہوگی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس مرتبہ شرکاکی تعداد محدود ہوگی ، تبلیغی اجتماع ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہوگا جبکہ اس سے قبل 2 مرحلوں میں ہوتا تھا۔