پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ پر24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ و دیگر پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکر دی۔احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی حتمی ریفرنس کی درخواست منظورکرلی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پراحتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔