وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا۔
امت کے نمائندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں سیاسی معاملات پراعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کااجازت دینے کافیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرنا چاہے اجازت ہوگی،حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حکومت اپوزیشن کے جلسے، جلوس اور ریلیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی،کورونا ایس پی اوپیز پرعمل درآمد متعلقہ انتظامیہ یقینی بنائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہاکہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے،احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈال کرپشن کیسز ختم کرانا چاہتی ہے،عوام کو کرپشن بچائو تحریک سے کوئی دلچسپی نہیں۔