انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی

ڈالرمعمولی سستا۔اسٹاک مارکیٹ میں مندی

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرمعمولی سستا ہو گیاجبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے آج کاروباری افراد کیلیے پریشان کن خبریں آتی رہیں کیونکہ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی چھائی رہی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں تین پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر163 روپے 81 پیسے پربند ہوگیا۔

26 اگست سے ڈالر4 روپے 92 پیسے سستا ہو چکاہے، ڈالرکے سستا ہونے کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں پانچ ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسٹا ک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغا ز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 798 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیرکے اندر اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اورانڈیکس 276 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا اور41 ہزار47 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا لیکن اس بڑھوتری کے بعد مندی چھانا شروع ہو گئی اورانڈیکس 588 پوائنٹس گرنے کے بعد اب 40 ہزار209 پوائنٹس پرآ گیا۔