مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھا دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا جس کا اطلاق اکتوبر سے صارفین کے بلوں پر ہو گا اور رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر بھی ہو گا یہ اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اضافے کا فیصلہ اکتوبر2019 سے مارچ 2020 کے عرصے کے لیے جاری کیا گیا۔