ڈیجیٹل ڈپلومیسی جدید دور کا تقاضا ہے، شاہ محمود قریشی
بھارت نے بڑی مکاری سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو روند دیا،وزیرخارجہ کا تقریب سے خطاب
ہندوتوا نظریہ خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وزیر خارجہ کا کراچی میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی جدید دور کا تقاضا ہے، اس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے بڑی مکاری سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو روند دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی بیانیے کو کاؤنٹر کرنے کی ضرورت ہے، اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے وزارت خارجہ میں اسٹریٹجیک ڈویژن قائم کیا گیا ہے۔