موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار
ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، ملزم کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے
مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔فائل فوٹو
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے.
معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی