حکومتی ٹائی ٹینک مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھا رہا ہے، سراج الحق

سبز باغ دکھانے والوں نے غریب کو مہنگائی کے بھنور میں پھنسا دیا ہے،امیر جماعت اسلامی

               
October 12, 2020 · اہم خبریں, قومی

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی ٹائی ٹینک مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سبز باغ دکھانے والوں نے غریب کو مہنگائی کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔ حکومت نے مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن بدن مہنگائی کا گراف اوپر اور حکومت کا گراف نیچے جارہا ہے، وہ دن دور نہیں جب حکومت خود مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائے گی۔