اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک
اسلامی بینکوں کے اثاثے اکتوبر تا دسمبر12 فیصد بڑھ کر 4269 ارب روپے ہوگئے، اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 3 ہزار 419 ارب روپے اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2020 تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا، اگست 2019 میں پاکستان کا مجموعی قرض 32 ہزار 240 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 1 سال میں پاکستان کا مجموعی قرضہ 3 ہزار 419 ارب روپے بڑھا۔ پاکستان کا مقامی واجب الادا قرض 24 ہزار 100 ارب روپے ہو گیا ہے، اگست 2020 تک پاکستان کا مقامی قرض 22 ہزار 14 ارب روپے تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان کا مقامی قرض 2 ہزار 86 ارب روپے بڑھا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ 11 ہزار 559 ارب روپے ہو گیا ہے۔