لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا موٹروے زیادتی کیس کی کوریج پر پابندی کا حکم معطل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا کی موٹروے زیادتی کیس کی کوریج پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خصوصی عدالت کے حکم پر پیمرا نے موٹروے کیس کی کوریج پر پابندی لگائی ،میڈیا کوریج پرپابندی آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں حکومت ، پیمرا اور اے ٹی سی عدالت کے جج کوفریق بنایاگیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشت گردی عدالت اور پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے۔
چیف جسٹس قاسم خان نے سرکاری وکلا کو روسٹرم پر بلالیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ پیمرا کامعاملہ ہے،عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔