ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی لینادینانہیں، وفاقی حکومت کو مافیا چلا رہی ہے، انہیں غریب آدمی کا احساس نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کواپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا،ملک میں آج مختلف چیلنجز کاسامناہے،وزیراعظم خود کو جمہوریت سے تشبیہ دیتے ہیں ،حکومت اپوزیشن جماعتوں پردباوَ نہیں ڈال سکتی،حکومت آئینی تقاضوں کو روندھ رہی ہے، وزرااپوزیشن کو پریشرائز کرنے کےلیے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کوعوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں،عوام کو بجلی گیس نہیں مل رہی، وزیراعظم کو احساس نہیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم کہتے ہیں ترسیلات زر میں اضافہ ہواہے،عام آدمی کو ترسیلات زرسے غرض نہیں ، اپنے چولہے سے غرض ہے۔
نہوں نے کہاکہ انڈے 170روپے،چینی 100سے زائد اورآٹا بھی سینچری پوری کرےگا،جب جب وزیراعظم نوٹس لیتے ہیں عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں،آٹا ناپید ہوچکا ہے، مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔