سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو
سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی، عاصم حسین اور احسن اقبال کے کیسوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کانوٹس لے لیا

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے امریکہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لےلیا ۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تحقیقات کاحکم دیدیا۔

اعلامیے کے مطابق  چیئرمین نیب نے کہاہے کہ تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستان کے قومی اثاثے قومی اثاثے بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو مبینہ طور پرلاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا؟.

 

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش کیوں نہیں بنایا جاسکا اس کا بھی تعین کیاجائے۔خیال رہے کہ حکومت نے ہوٹل کی بندش کا فیصلہ دو ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائن اور کمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے وقت مانگا تھا۔