فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس میں ریلوے اور سابقہ انتظامیہ کو ایک ماہ میں فرگوسن کمپنی کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہاکہ ایک ماہ میں 2015 سے 2019 تک کاتمام ریکارڈ فراہم کیاجائے،نمائندہ فرگوسن نے کہاکہ جب ریکارڈ مل گیاتو5 سے 6 ماہ میں آڈٹ مکمل کرلیں گے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین ریلوے کو لیزکی بولی کیلیے اشتہار تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اشتہارکے متن اورپری کوالیفکیشن کی نجکاری کمیشن سے تصدیق کرائی جائے۔

عدالت نے ریلوے کی موجودہ انتظامیہ کو کلب بہترانداز میں چلانے اورزیادہ ریونیو حاصل کرنے کی ہدایت کی،عدالت کی جانب سے بہتر ریونیو حاصل کرنے کیلیے گن اینڈ کنٹری کلب کی مثال دی گئی،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ اسلام آباد میں گن اینڈ کنٹری کلب نے گزشتہ ایک سال میں 30 کروڑ روپے بچائے۔