مریم کذاب کی حرکتیں (ن)لیگ کاخاصہ ہے۔ شہزاداکبر

برائے مہربانی قوم کی توجہ اپنی چوری سے ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔مشیر برائے احتساب و داخلہ

               
October 13, 2020 · قومی
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاداکبرنے کہاکہ مریم کذاب کی ایسی حرکتیں (ن)لیگ کاخاصہ ہے۔

مشیربرائے احتساب شہزاد اکبرنے کہاہے کہ شہبازشریف کی واحد حقیقت ایک منی لانڈررکی ہے،شہبازشریف نے اربوں کی منی لانڈرنگ کی ، برائے مہربانی قوم کی توجہ اپنی چوری سے ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔

مشیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں کہوں گا نیب شہباز شریف کو چھت پر کھانا کھلائے،آپ بھی بتا دیں، منظور پاپڑوالے سے آپ کا کیارشتہ ہے؟۔