ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہیں ہے، طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند رکھا جائے، عدالتی حکم نامہ
ٹک ٹاک پر ویڈیوز کو جانچنے کے لیے کوئی طریقہ کار نہیں ہے، طریقہ کار وضع ہونے تک ٹک ٹاک بند رکھا جائے، عدالتی حکم نامہ

 ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

ٹک ٹاک پرپابندی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، دراخوست میں کہا ہے کہ چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، ٹک ٹاکر منیب احمد نے پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2 کروڑ سے زائد لوگ ٹک ٹاک ایپ کواستعمال کرتے ہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے، تمام لوگوں کے اکاؤنٹ بند کرنا ٹھیک نہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست 15اکتوبر کو سماعت کیلیے منظورکرلی۔