سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاک ڈاؤن قوانین کے خلاف ورزی پر لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لندن میں مقیم نواز شریف کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کے ساتھ 5 سے 6 لوگ بھی موجود تھے،لیکن دلچسپ بات یہ ہے کسی نے بھی کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور نہ ہی ماسک پہن رکھا تھا،سماجی فاصلوں کی بھی خلاف ورزی کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے لندن پولیس کی توجہ اس طرف مبذول کروائی۔ٹویٹر صارف نے نواز شریف کی ہائیڈ پارک کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کی توجہ دلائی۔
صارف نے لکھا کہ نواز شریف نے 6 لوگوں کے ہمراہ کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی۔میٹرو پولیس نے صارف کو جواب دیا کہ مقامی پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔لندن پولیس نے نواز شریف کی لاک ڈاؤن قوانین کے خلاف ورزی پرتفصیلات مانگ لیں۔