وفاقی حکومت نے قیمتیں کم کرنے کے لیے ٹماٹر درآمدکرنےکی اجازت دی ہے
وفاقی حکومت نے قیمتیں کم کرنے کے لیے ٹماٹر درآمدکرنےکی اجازت دی ہے

ٹماٹروں سے لدے8 ٹرک ایران سے پاکستان پہنچ گئے

وفاقی حکومت کی اجازت ملنے کے بعد ایران سے ٹماٹر کی درآمد شروع ہوگئی ہے اور ٹماٹر سے لدے 8 ٹرک تفتان پہنچ گئے ہیں۔
ملک میں مہنگائی کی لہر اور ٹماٹرکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوکنٹرول کرنےکے لیے وفاقی حکومت نے ٹماٹر درآمدکرنےکی اجازت دی ہے۔
تفتان کسٹم ہاؤس کے افسرعبدالہادی کے مطابق مشترکہ بازار میں آج 8 ٹرک کلیئرنگ کے لیے پہنچے ہیں جن کی کلیئرنگ کاکام بہت جلدکرلیاجائےگا۔
ترجمان وزارت قومی تحفظ خوراک کے مطابق ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ایک ماہ کے لیے دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی لانےکے لیے درآمد کی اجازت دی گئی ہے اور نجی شعبے کو بھی ٹماٹر کی درآمد کے پرمٹ جاری کررہے ہیں اور قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔
خیال رہےکہ ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان پر پہنچ گئی ہیں اور کراچی میں ٹماٹر 160 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔