کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کے بعد 5پیسے کے اضافے سے 163روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 164روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔