وزارت داخلہ نے افغانستان کے لیے نئی ویزا پالیسی جاری کردی۔
وزارت داخلہ نے افغانستان کیلیے نئی ویزا پالیسی جاری کردی ہے جبکہ 29ستمبر 2020 کو وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی، پاک افغان پارلیمانی گروپ سمیت تمام فریقین کی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کے لیے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عمل درآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے، پالیسی میں نادرا کی طرف سے جن افغان مہاجرین کو پروف آف رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا، ان کیلیے ایک مرتبہ کے لیے خصوصی رعایت دی گئی۔
رضاکارانہ طور پر پروف آف رجسٹریشن کارڈ سرینڈرکرنے والوں کو بدلے میں وزارت سیفران کی سفارش پر پاکستان میں قانونی اسٹے کے لیے ویزا جاری کر دیا جائے گا۔