اپوزیشن لیڈر کی تجویز آئین سے کھلواڑ کے متراد ف ہے۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کی تجویز آئین سے کھلواڑ کے متراد ف ہے۔فائل فوٹو

10دن میں دو بڑی چوریاں سامنے آنے والی ہیں۔بابر اعوان

مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ 8 سے 10دن میں دو بڑی چوریاں سامنے آنے والی ہیں ‘قوم حیران ہو جائے گی کس قدر بڑی واردات کی گئی ہے۔

ایک چوری 25 ارب روپے تک کی بھی کی گئی ہے‘نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری ہیں‘ایکسٹراڈیشن پر متعلقہ حکام سے رابطے جلد منظر عام پرآ جائیں گے۔

منگل کوایک انٹرویو میں ڈاکٹر بابراعوان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے 3مراحل میں کام ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے باضابطہ درخواست کی گئی ہے،اسی ماہ ہندوستان کے ایک اور ٹیکس چورکی ایکسٹرڈیشن کاعمل مکمل ہوا ہے۔