مہنگائی کے ستائے عوام پرایک اورگیس بم گرا دیا گیا، ملک میں ایل پی جی فی کلو 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،گھریلو سلنڈر 1180 سے بڑھ کر 1300 روپے کا ہو گیا جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ جس کے بعد کمرشل سلنڈر 4500 روپے سے بڑھ کر 4950 روپے کا ہوگیا۔
سردیوں آمد کومد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی ڈیلرزکو گیس مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ، ایل پی جی کی قیمت 130 روپے فی کلو تک جانے کا امکان ہے ۔