افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار تنویر شہید اورایک جوان زخمی ہو گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑکے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، پاک سرزمین کی حفاظت پرمامورحوالدار تنویر جام شہادت نوش کرگئے، زخمی ہونے والے جوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ پاک فوج کے سپاہی صابر شاہ بھی بارڈرپارفائرنگ واقعے میں درجہ شہادت پرفائز ہوئے تھے۔