منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغازکردیا۔
شہباز شریف فیملی کے لیے ایک اور مشکل سامنے آ گئی۔ عدالت نے رابعہ عمران کی اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔