شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف مقدمہ پاکستان میں احتساب عدالت میں چل رہاہے ۔فائل فوٹو

مریم نے این اے 120 میں دھاندلی کیلیے منصوبہ بنایا۔شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب آئین کے مطابق نہیں ہوا،حلقہ این اے 120 میں ڈھائی ارب روپے خرچ کیے گئے ،مریم نے این اے 120 میں دھاندلی کیلیے منصوبہ بنایا۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کوعزت دو کانعرہ استعمال کیاجارہاہے،28 جولائی 2017 کونواز شریف نااہل قرارپائے،نوازشریف کونااہل قراردینے کے بعدحلقے میں ضمنی الیکشن ہوا،این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کیاگل کھلائے گئے؟۔

شہزاداکبر نے کہاکہ این اے120کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کیلیے ٹیپاکااستعمال کیاگیا،این اے 120کا ضمنی انتخاب آئین کے مطابق نہیں ہوا، یکم اگست 2017کو انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کیاگیا،نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد حلقے میں ضمنی الیکشن کروائے گئے ،این اے 120ضمنی الیکشن،مریم نواز نے دھاندلی کامنصوبہ بنایا،مریم نواز نے شاہد خاقان سے مل کرمنصوبہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ این اے 120 کے انتخاب پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے گئے،قانون کے تحت یہ پیسہ خرچ نہیں ہوسکتاتھا،چھانگامانگا کی سیاست کرنیوالوں نے دھاندلی کامنصوبہ بنایا،شریف خاندان نے ہمیشہ چھانگامانگا کی سیاست کوفرورغ دیا،این اے120 میں ترقیاتی کام پہلے ہوگیا،ٹینڈراورورک آرڈربعدمیں جاری ہوا۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہاکہ سارے کام اورپیسے کی ترسیل ستمبراوراکتوبرمیں کی گئی،یہ الیکشن میں دھاندلی کرنے کے ماہرہیں،ماجدظہور اوربلال یاسین کے آفس میں بیٹھ کردھاندلی کی گئی،نیسپاک انجینئرزنے اعتراف کیاضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سیاسی جدوجہدکرکے اقتدارمیں آئے،آج تک یہ ہمیں نہیں بتاسکے کہ کونسے حلقے کھولنے ہیں ،ہم نے ان سے صرف 4حلقے کھولنے کی ڈیمانڈ کی تھی۔مشیر داخلہ نے مزید کہاکہ کوروناکیسزبڑھ رہے ہیں،این سی سی نے حتمی فیصلہ صوبوں پرچھوڑاہے۔