مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ جی ٹی روڈ پرہوگا،تحریک کو تشدد کی طرف لے جایا گیا تو ذمےدار حکومت ہوگی۔
شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال؛ اوررانا ثنا اللہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر سے کہوں گا کہ اپنا ٹکٹ بک کرا لیں ان کا احستاب یہی پرہوگا اورعوام بھی دیکھیں گے۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ حکومت عوام کا اعتمناد کھو چکی ہے،جب سے ہم نے جلسے جلوسوں کا اعلان کیا ہے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس نے کینٹینرزکی پکڑدھکڑ شروع کردی ہے وہ کینٹرز بھی بک کرلیے ہیں جن میں مال لدا ہوا ہے اورخراب ہونے کا خدشہ ہے۔