وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تاخیر سے سہی لیکن گندم کی ریلیز کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدام سے آٹے کی قیمت کم ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قیمتوں میں استحکام لانا حکومت کا فرض ہے۔ مہنگائی میں کمی کے لیے وفاق اورصوبوں کو تعاون کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طلب و رسد کے فرق کے باعث ایک طبقے نے ناجائز فائدہ اٹھایا کسی کوذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا ادراک ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کو بتانا چاہتا ہوں انہیں نقصان ہوگا۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کسانوں کے لےی گنے کی قیمت 190 سے 200 روپے من رکھی گئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ درآمدی چینی کو کنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں بیچا جائےگا۔