پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا
پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا

مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری پر50 لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان اور ان کے ڈرائیور کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پرپولیس نے 50 لاکھ روپے انعام رکھنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا عادل خان کے قتل کی تحقیقات کےلیے قائم پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والےکےلیے50 لاکھ روپےکا انعام رکھنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیاگیا ہے اور یہ خط تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمر شاہد کی طرف سے لکھاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جلد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔